بھارت اپنی دوسری ایٹمی آبدوز جلد ہی متعارف کروا دے گا

بھارت اپنی دوسری ایٹمی آبدوز جلد ہی متعارف کروا دے گا

نیویارک: بھارت اپنی دوسری ایٹمی آبدوز پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی اسے متعارف کروا دے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت پہلی ایٹمی آبدوز تیار کرکے بحریہ کے حوالے کرچکا ہے اور جلد ہی دوسری ایٹمی آبدوز بھی بحری فوج کے حوالے کر دے گا۔ بھارت اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے، جس کی وجہ سے خطے کا امن خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ایک طرف تو شور مچاتا ہے کہ پاکستانی دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے لیکن دوسری طرف خود ہتھیاروں کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کم ہوئی ہے، تاہم مزید اقدامات کیلئے پاکستان افغانستان اور امریکا کی طرف دیکھ رہا ہے۔