گوگل نے آئی میسج ایپ میں نئے فیچرز شامل کر دیے

گوگل نے آئی میسج ایپ میں نئے فیچرز شامل کر دیے

کیلی فورنیا: مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے اپنی آئی میسج ایپ میں صارفین کو اضافی فیچرز کے ساتھ پہلے سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے اپنی آئی میسجز ایپلی کیشن میں چند نئے فیچرز شامل کیے ہیں جن کی مدد سے صارفین باآسانی جف، یو ٹیوب ویڈیوز، موسم کی اپڈیٹ اور ریسٹورنٹ وغیرہ کی معلومات حاصل کر کے اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔آئی میسجز ایپ استعمال کرنے کے دوران اب صارف کو کوئی ویڈیو، تصویر یا معلومات سرچ کرنے کے لئے اس سے نکلنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ گوگل اب ا?ئی میسجز ایپلی کیشن میں ہی ایک ’بار‘ فراہم کر رہا ہے جس کی مدد سے صارف کو آئی میسجز ایپ سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اگر آپ کے موبائل میں یہ اپیلی کیشن ہے تو نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صرف مینو میں جاکر (مور) کے ا?پشن میں موجود آئی میسجز ایکسٹینشن کو فعال (ان ایبل) کرنا ہوگا۔