بی جے پی رہنماﺅں نے ایک دوسرے کی چھترول کر دی

بی جے پی رہنماﺅں نے ایک دوسرے کی چھترول کر دی
کیپشن: جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب شرد ترپاٹی نے پارٹی کے مقامی رہنما راکیش بگھل کو جوتا دے مارا۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ انڈین میڈٰیا

نئی دہلی: پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے والے بی جے پی رہنما آپس ہی میں لڑ پڑے۔ بھارتی جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اجلاس میںگتھم گتھا ہو گئے۔ صورت حال اتنی بگڑ گئی کہ رہنماوں نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے اور ایک دوسرے پر جوتے برساتے رہے۔

جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب بی جے پی کے رکن قومی اسمبلی شرد ترپاٹی نے پارٹی کے مقامی رہنما راکیش بگھل کو جوتا دے مارا۔

اطلاعات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اس بات پر آگ بگولا ہوگئے تھے کہ افتتاحی پلیٹ سے ان کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔ جلد ہی واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا پر ٹریند بن گئی۔ ویڈیو کے باعث بی جے پی یوپی کی خاصی سبکی ہوئی جس پر جماعت نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔