وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے میٹروبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویزمستردکردی جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کے دوران ملازمت انتقال پراہلخانہ کومالی امدادکی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کااجلاس ہواجس میں کنٹریکٹ ملازمین کے دوران ملازمت انتقال پراہلخانہ کومالی امدادکی منظوری دی گئی،سکیل ایک سے 4 کے کنٹریکٹ ملازمین کے اہلخانہ کو 16 لاکھ ملیں گے جبکہ سکیل 5 سے 10 کے ملازمین کے اہلخانہ کو 19 لاکھ امدادکی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ 11 سے 15 سکیل کے کنٹریکٹ ملازمین کے اہلخانہ کو 22 لاکھ ملیں گے ،سکیل 16 اور 17 کے ملازمین کے اہلخانہ کو 25 لاکھ امدادکی منظوری دی گئی ،18 اور 19 سکیل کے ملازمین کے اہلخانہ کو 34 لاکھ مالی امداددی جائےگی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹروبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویزمسترد کردی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کرائے بڑھاکرغریب عوام پربوجھ نہیں ڈالناچاہتے۔