ملک بھر میں 182 مدارس کا کنٹرول حکومت نے سنبھال لیا

ملک بھر میں 182 مدارس کا کنٹرول حکومت نے سنبھال لیا
کیپشن: ادارے محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور محکمہ اوقاف کے زیرانتظام چلائے جائیں گے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر سے 121 افراد کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ 182 مدارس، 34 سکول و کالجز کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ 5 ہسپتال، 163 ڈسپنسریز، 184 ایمبولینسز، 8 دفاتر بھی تحویل میں لے لیے گئے۔

ادھر سندھ حکومت نے صوبے کے 56 مدارس، اسکول کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ وفاقی حکومت اور وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور محکمہ اوقاف کے زیرانتظام چلائے جائیں گے، دونوں کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام سندھ میں 31 سکول، 16 مدارس، 9 ہسپتال ہیں۔

نوٹیکفیشن میں کہا گیا کہ ادارے کراچی، حیدر آباد، مٹیاری، جامشورو، سانگھڑ، بدین سمیت دیگر شہروں میں قائم ہیں، تمام اداروں کو عام شہریوں کیلئے چلایا جائے گا۔ رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔