سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر  پاکستان پہنچ گئے 

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر  پاکستان پہنچ گئے 
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

 
 اسلام آباد: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر   پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی تھی کہ عادل الجبیر  ان سے دفتر خارجہ میں ملاقات کریں گے، جبکہ وہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کے دورہ پاکستان کا ایجنڈا  کشیدگی میں کمی و خطے کا امن و استحکام ہے۔ پاکستان اور بھارت کے معاملے پر پرائیویٹ ڈپلومیسی جاری ہے۔

گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ نے ولی عہد کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا اور ساتھ ساتھ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوا  تھا اور اس سے قبل ان کی یکم مارچ کو پاکستان آمد متوقع تھی۔