عمران خان نے نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کر دی : فواد چوہدری

عمران خان نے نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کر دی : فواد چوہدری
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بہترین سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں۔ جس ڈاکٹر یا ہسپتال سے نوازشریف علاج کرانا چاہتے ہیں ان کو وہاں منتقل کیا جائے۔ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر بھی مکمل عمل کیا جائے۔

دوسری جانب نواز شریف نے طبیعت خراب ہونے کے باوجود علاج کروانے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ان کو فیملی ممبرز اور پارٹی کے رہنماوں اور ان کی والدہ نے ہسپتال داخلے پر انہیں آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ قائل نہیں ہوئے اور ہسپتال داخل ہونے سے انکار کر دیا۔