حج پر جانے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

حج پر جانے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :حکومت پاکستان نے حج پر جانے والے افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی ہے ،جس کے بعد اب درخواستیں 9مار چ تک بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں ،تمام بینک برانچز کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نامزد کردہ بینک عازمین حج سے واجبات کے ساتھ 9 مارچ تک درخواستیں وصول کریں گے۔ بینک اپنی متعین کردہ شاخیں 9 مارچ ہفتہ صبح 10 بجے تا دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رکھیں گے۔

گزشتہ سال 1 لاکھ 80 ہزار کے قریب پاکستانیوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کی تھی۔ سعودی عرب کی جانب سے رواں سال پاکستان کے لیے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔