”165ملین کی کرپشن “اہم ترین شخصیت کی گرفتاری کا حکم

 ”165ملین کی کرپشن “اہم ترین شخصیت کی گرفتاری کا حکم
کیپشن: Image Source : INP

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 165 ملین روپے کے گھپلے کے ریفرنس میں سابق سی ای او این ٹی ایس کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے 165 ملین روپے کے کرپشن ریفرنس میں گزشتہ روز این ٹی ایس کے سابق سی ای او ڈاکٹر ہارون الرشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان میں سابق سی ای اواین ٹی ایس ہارون الرشید سمیت 8 ملزمان شامل ہیں۔

ریفرنس کے مطابق ملزمان نے جعلی کنسلٹنٹس کی خدمات لے کرگھپلا کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو گرفتار نہ کرنے کی صورت میں تفتیشی افسرپیش ہوکربیان قلمبند کرائے۔