سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے اہم ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے اہم ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: Image Source : Neotv

راولپنڈی:پاک بھارت کشیدگی کے بعد سعودی وزیر مملکت برا ئے خارجہ امور عادل الجبیر کی آرمی چیف سے اہم ملاقات ہوئی ،سعودی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ،انہوں نے کہا سعود ی عرب ہر سطح پر پاکستان کی حمایت کرتا رہیگا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سعودی وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر عادل الجبیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر سطح پر پاکستان کی حمایت کرتا رہے گا،ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشکل حالات میں فروغ امن کے لیے سعودی وزیر کے کردار پر اظہار تشکر کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا سچا دوست ثابت ہوا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں، انھوں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی، جس میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔