سعودی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات ،سعودی ولی عہد کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

سعودی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات ،سعودی ولی عہد کا خصوصی پیغام پہنچا دیا
کیپشن: Image Source : NNI

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی اہم ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کو ولی عہد کا خصوصی پیغام بھی پہنچا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے پاکستان پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم ہاﺅس میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی، عمران خان نے وزیرِ اعظم ہاﺅس پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا،وزیرِ اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

قبل ازیں، پاکستان پہنچے پر سعودی وزیرِ خارجہ عادل الجبیر نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود سے ملاقات کی، دونوں شخصیات نے خطے میں سیکورٹی کی صورت حال و دیگر امور پر گفتگو کی،وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سعودی ولی عہد کی مصالحت کی پیش کش کا خیر مقدم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہد کا پیغام لے کر پاکستان پہنچ گئے ہیں، سعودی وزیر خارجہ کا ایجنڈا بھارت کی جانب سے پیدا کردہ کشیدگی ختم کرانا ہے۔