بھارت کیخلاف افغانستان میں بھی ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے

بھارت کیخلاف افغانستان میں بھی ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے

کابل: افغانستان میں صدر اشرف غنی کی حکومت میں ہی بھارت کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز افغان دارالحکومت کابل میں ہزاروں افراد نے دلی میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کی جانب مارچ کیا۔ اس دوران افغان سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا۔ مظاہرین کی جانب سے افغانستان کے دیگر شہروں میں بھی بھارت مخالف احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھارتی جھنڈوں کو نذر آتش اور بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے۔