لاہور قلندرز کاکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ

 لاہور قلندرز کاکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 21 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد نواز، شین واٹسن، جیسن روئے، زاہد محمود، بین کٹنگ، محمد اعظم خان، محمد حسنین، فواد احمد اور سہیل خان شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ڈین ویلاس، ڈیوڈ ویزے، سمت پٹیل، شاہین شاہ آفریدی، سلمان ارشاد، فرزان راجہ اور دلبر حسین شامل ہیں۔