جو نتائج نہیں دے گا، وہ پنجاب میں نہیں رہے گا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Those who do not give results will not stay in Punjab: Chief Minister Usman Bazdar
کیپشن:   فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے افسران کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلیور نہ کرنے والے کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں، جو نتائج نہیں دے گا، وہ پنجاب میں نہیں رہے گا۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے افسروں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات سیکرٹریز کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل فوری حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محکموں کو کام کرکے دکھانا ہوگا، سست روی بالکل برداشت نہیں، ڈیلیور نہ کرنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں، جو نتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلاح عامہ کی ہر سکیم کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہوگی۔ عوامی منصوبون کیلئے جاری ٹنڈر کو بروقت استعمال کیا جائے۔ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، حقیقی معنوں میں کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ محکموں کو اب کام کرکے دکھانا ہوگا۔ دیانتدار اور فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

(بشکریہ نیوز نیوز)