بزرگ افراد کی ویکسی نیشن بدھ سے شروع کریں گے : اسد عمر

بزرگ افراد کی ویکسی نیشن بدھ سے شروع کریں گے : اسد عمر
کیپشن:   بزرگ افراد کی ویکسی نیشن 10 بدھ سے شروع کریں گے : اسد عمر سورس:   فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 60  سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 10 مارچ سے شروع ہوگی۔

اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  کورونا ویکسی نیشن سے متعلق مکمل تفصیلات کل جاری کی جائیں گی ۔ویکسی نیشن بڑی عمر کے رجسٹرڈ افراد سے شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو چین کی طرف سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراک تحفہ میں ملی تھیں ۔جو پاکستان نے سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی۔ اب دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسی نیشن لگائی جا رہی ہے۔ 

پاکستان کی طرف سے ابھی تک کسی فارما کمپنی کو ویکسین خریدنے کے لیے آرڈر نہیں دیا گیا ۔پاکستان کو کچھ دنوں تک چین سے مزید 5 لاکھ ویکسین مفت ملیں گی۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے بھی رواں ماہ ہی پاکستان کو ایک کروڑ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جائیں گی۔