چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، تحریک انصاف نے اے این پی سے حمایت مانگ لی

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، تحریک انصاف نے اے این پی سے حمایت مانگ لی
کیپشن:   چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، تحریک انصاف نے اے این پی سے حمایت مانگ لی سورس:   PHOTO: Twitter

چارسدہ: چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدواروں کا اعلان ہوتے ہی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی مہم زوروں پر پہنچ گئی ہے۔ پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کی مہم چلا رہی ہے جبکہ حکومت صادق سنجرانی کو دوبارہ کامیاب کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ 

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اے این پی کی حمایت لینے عوامی نیشنل پارٹی کے ہیڈکوارٹرز ولی باغ پہنچ گئے ۔وزیر دفاع پرویز خٹک اور دیگر رہنما بھی ساتھ تھے۔ حکومتی وفد نے اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، اے این پی کے پی کے صدر ایمل ولی خان  اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین  سے ملاقات  کی اور سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے تعاون مانگا۔

اے این پی  رہنماؤں نے حکومتی وفد  کو بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ولی باغ پختون قومی تحریک کا مرکز ہے، سیاسی معاملات کو سیاسی طریقہ کار کے ذریعے ہی حل کرنا ملک و قوم کی مفاد میں ہے، اے این پی پی ڈی ایم کا حصہ ہے، آپ کی آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ 3 مارچ کو 48 سینیٹرز کا انتخاب ہوچکا ہے۔ اس وقت سینیٹ میں حکومتی اتحاد کے 47 جبکہ اپوزیشن اتحاد کے 53 سینیٹرز ہیں۔