ملک کا لوٹ ہوا اربوں روپیہ جلد برآمد کرائیں گے ، چیئرمین نیب

ملک کا لوٹ ہوا اربوں روپیہ جلد برآمد کرائیں گے ، چیئرمین نیب
سورس:   File photo

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی رپورٹ طلب کرلی 

چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات جلد منطقی  انجام تک پہنچیں گے ۔ 

اپنے بیان میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹے ہوئے اربوں روپے برآمد کئے جائیں گے ۔ عالمی اداروں نے کرپشن کے خاتمے کے لئے ادارے کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ گیلپ سروے کے مطابق 59 فی صد افراد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کیسز کی تحقیقات میرٹ اور دستاویزی  ثبوتوں  کی بنیاد پر مکمل کی جائیں گی 

انہوں نے ڈی جی نیب کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔