اسلام آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے
فائرنگ کا واقعہ سیکٹر جی 13 میں پیش آیا ۔ جہاں پرپولیس نے دوموٹرسائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے اچانک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے3 زخمی ہونے والوں میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ جہاں ان کی طبی امداد کی جارہی ہے ۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ بہت جلد
ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔