توشہ خانہ کیس ، عمران خان فرد جرم کے لیے 13 مارچ کو طلب 

توشہ خانہ کیس ، عمران خان فرد جرم کے لیے 13 مارچ کو طلب 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ عمران خان کے آج کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ 

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں عمران خان کے وکیل پیش ہونے اور انہیں استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے وارنٹ گرفتاری معطل ہوگئے ہیں اور عدالت نے 13 مارچ کو عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ؎

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔ 

مصنف کے بارے میں