پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی ہے۔ 
پنڈی کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب 36 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بابراعظم 50، محمد حارث 9، ٹام کوہلر کیڈمور 36، روومین پاول 9، حسیب اللہ خان 12 اور عامر جمال 5 رنز بنا سکے۔ 
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 31 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حارث رؤف، زمان خان اور راشد خان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔ 
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 19.4 اوورز میں صرف 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ حسین طلعت نے 37 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے جبکہ شاہین آفریدی 52، سکندر رضا 20 اور فخر زمان 11 رنز بنا سکے۔ 
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ارشد اقبال نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عظمت اللہ عمر زئی 2 اور عامر جمال ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔ 

مصنف کے بارے میں