وزیراعظم نے رمضان المبارک میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دیدی 

وزیراعظم نے رمضان المبارک میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دیدی 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کا بڑافیصلہ کرتے ہوئے غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ نے رمضان پیکیج سے متعلق بریفنگ دی۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مفت آٹے کی فراہمی کا پیکیج تیار کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا پیکیج ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب میں غریب لوگوں کو خصوصی رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹا فراہم ہو گا اور وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو آٹے کی مفت فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
وزیراعظم شہباز شریف کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، ملک بھر میں رمضان پیکیج کی فراہمی کیلئے وفاق صوبوں کی ہر ممکن معاونت کرے گا۔ 

مصنف کے بارے میں