فیصلے میں نہیں جنرل باجوہ کرتے تھے: عمران خان ، جنرل باجوہ نہیں فیصلے عمران خان کرتے تھے: فواد چودھری

فیصلے میں نہیں جنرل باجوہ کرتے تھے: عمران خان ، جنرل باجوہ نہیں فیصلے عمران خان کرتے تھے: فواد چودھری

لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے عمران خان کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں فیصلے عمران خان کرتے تھے اسٹیبلشمنٹ  کی جانب سے صرف ایڈوائس ضرور ملتی تھی  جبکہ  شہبازشریف اسٹیبلشمنٹ سے پوچھے بغیر پانی بھی نہیں پی سکتے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے فواد چودھری نے کہا کہ پی ڈی ایم حکمران  الیکشن سے بھاگے ہوئے ہیں،انتخابات کرانے کیلئے تیار نہیں ۔اگرسیکیورٹی مہیا کریں گے تو عمران خان  عدالت میں پیش ہوں گے۔جہاں  عدالت میں ضرورت ہوتی ہے وہاں عمران خان ضرور جاتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالتوں میں  پیش ہونے سے انکاری نہیں ہیں ۔جتنی سیکیورٹی عمران خان کیلئے ریلی میں ہوگی اتنی ہی سیکیورٹی کاکہہ رہے ہیں ۔ہمارے لیے سب سے تشویشناک بات عمران خان کی سیکیورٹی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ 75کیسز میں عدالتوں میں پیش ہونا ممکن نہیں۔ پچھلے ہفتے عمران  خان 4عدالتوں میں پیش ہوئے۔ 

واضح رہے کہ عمران خان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ میں صرف ڈمی وزیر اعظم تھا تمام فیصلے جنرل باجوہ کرتے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں