عظمیٰ مرضی سے رکی ہوئی ہے، بھارتی ہائی کمیشن کا دعویٰ

عظمیٰ مرضی سے رکی ہوئی ہے، بھارتی ہائی کمیشن کا دعویٰ

اسلا م آ با د:بھارتی شہری عظمیٰ کی موجودگی سے اب تک انکار کرتے رہنے والے بھارتی ہائی کمیشن نے اب دعویٰ کیا ہے کہ عظمیٰ اپنی مرضی سے بھارتی ہائی کمیشن میں رکی ہوئی ہے، عظمیٰ کے شوہر طاہر علی سے کہا گیا کہ پیر کے روز آئیں، بیوی سے ملاقات بھی کرا دیں گے۔اس کی تلاش میں مارا مارا پھرتا اس کا شوہر طاہر بھی تھک ہار کر بونیر واپس آگیا، اس کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے اسے پیر کے روز کو بلایا گیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اسے بیوی سے بھی ملوایا جائے گا اور بھارتی ویزا بھی لگوا کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل بھارتی ہائی کمیشن عظمیٰ کی موجودگی سے انکار کر رہا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں طاہر نے یہ بھی بتایاکہ عظمیٰ کے گھر والوں کا نمبر بھی حاصل کرنے کی کوشش کی مگر بھارتی ہائی کمیشن نے اس کا یہ مطالبہ بھی پورا نہ کیا۔بھارتی شہری عظمیٰ پاکستانی شہری طاہر سے ملائیشیا میں ملی، پروان چڑھنے والی محبت عظمیٰ کو بھارت سے پاکستان کھینچ لائی، یکم مئی کو عظمیٰ براستہ واہگہ پاکستان پہنچی، بونیر کے رہائشی طاہر علی نے عظمیٰ سے تین مئی کو نکاح کیا، نکاح کے بعد عظمیٰ نے بھارت اپنے گھر رابطہ کیا۔
عظمیٰ کے بھائی نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں ملازم عدنان سے ملنے کا کہا، پانچ مئی کو عظمیٰ کاغذات لیکر اپنے شوہر کے ہمراہ انڈین ہائی کمیشن پہنچی ، اندر جانے کے بعد شام تک شوہر باہر انتظار کرتا رہا لیکن عظمیٰ واپس نہ آئی۔