گوگل فوٹو سکین اب صرف ایک ٹیپ پر گلیئر فری تصاویر بنا سکتا ہے 

 گوگل فوٹو سکین اب صرف ایک ٹیپ پر گلیئر فری تصاویر بنا سکتا ہے 

 نیویارک: گوگل نے فوٹوسکین ایپلی کیشن سے فوٹو پرنٹس کو ڈیجیٹلائز کرنا آسان کر دیا ہے۔ اس ایپ سے صارفین اپنی پرانی تصاویر کو بھی ایچ ڈی کوالٹی میں سکین کر سکتے ہیں۔گوگل نے فوٹو سکین کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس کے بعد صارفین اب ایک ٹیپ پر تصویر کو گلیئر فری (چکاچوند روشنی سے پاک) کر سکتےہیں۔اس کے علاوہ صارفین فوٹو سکین میں کراپنگ، ایج ڈی ٹیکشن، تصاویر سیدھی کرنے اور تصویر کا رخ بدلنے سے جیسے بہت سے کام سر انجام دے سکتے ہیں۔

اس سے پہلے گوگل فوٹو سکین میں تصویر سے روشنی ختم کرنے کےلیے دوسرا طریقہ استعمال کرتا تھا۔ گوگل فوٹو پرنٹ کی بہت سی تصاویر سے گلیئر فری امیج تیار کرتا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل پہلے بہت سی تصاویر میں سے روشنی کو غائب کر کے اُن سے ایک تصویر بناتا تھا۔ اب گوگل صرف ایک تصویر سے ہی روشنی کو غائب کر کے تصویر کو ایچ ڈی کوالٹی میں بدل سکتا ہے۔