جاپانی کمپنی نےفیس بک تصاویر کے لیے کرائے پر دوست فراہم کرنا شروع کر دیئے

جاپانی کمپنی نےفیس بک تصاویر کے لیے کرائے پر دوست فراہم کرنا شروع کر دیئے

ٹوکیو: جاپان میں فیس بک کے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔ مگر جاپان میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو سب سے بڑی مشکل پیش آتی ہے کہ وہ اپنی دوستوں کے ساتھ تصاویر نہیں بنوا سکتے ۔اس کی بڑی وجہ جاپانیوں کی مصروف زندگی ہے ۔

مگر اب ایک کمپنی نے جاپانی نوجوانوں کی یہ مشکل بھی حل کر دی ہے ۔ یہ کمپنی ایسے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جو اپنی دوستوں کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتے ہیں ، ان کے لیے کرائے پر دوست فراہم کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
کمپنی کی اس پیشکش کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد نے کرائے پر دوست حاصل کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔کرائے پر دوست حاصل کرنے کے بعد تصاویر بنوانا اور انہیں فیس بک پراپلوڈ کرنا اور پھر دوستوں سے لائیکس لینا آسان ہو گیاہے ۔
ایک جعلی دوست کا کرایہ 71 ڈالر جو صرف دو گھنٹے کے لیے مل سکتے ہیں ۔ جبکہ اس میں سفر ،ہوٹل ، ڈرنکس وغیرہ لے جانے والے کو پلے سے کرنا ہو گا ۔