فرانسیسی خاتون نےمعمولی غلطی سے 4800کلومیٹر کا سفر طے کر لیا

فرانسیسی خاتون نےمعمولی غلطی سے 4800کلومیٹر کا سفر طے کر لیا

نیویارک: فرانس سے تعلق رکھنے والی خاتون  جہاز میں سوار ہونے سے چند لمحے پہلے گیٹ نمبر56 سے منزل مقصود پر جانے والے جہاز کی بجائےگیٹ نمبر 66 سے کسی اور جہاز میں داخل ہو گئی ۔جس کے بعد خاتون کو 4800کلومیٹر کا سفر تہہ کرنا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی خاتون لوسی ڈپارچر لاﺅنج میں بیٹھی تھی ۔اچانک اناﺅنسمنٹ ہوئی کہ اس کے فلاں شہر جانے والی پرواز روانگی کے لیے تیار ہے ۔
لوسی دوڑی دوڑی گیٹ پر پہنچی مگر اسی جگہ اس سے غلطی ہو گئی وہ بجائے اپنے جہاز کے گیٹ کے کسی دوسرے جہاز کے گیٹ سے داخل ہو گئی ۔
اہم بات یہ ہے وہ بھی جہاز اسی کمپنی کا تھا اور اس نے چند لمحوں میں پرواز بھرنی تھی ۔بس موصوفہ قدرتی طور پر سیٹ بھی خالی مل گئی ۔
دوران پرواز جب فلائیٹ اٹینڈنٹ نے اپنی منزل کا اعلان کیا تو وہ حیران رہ گئی ساتھ والے مسافر سے پوچھا تو پتہ چلا کہ وہ بجائے اپنی منزل مقصود پر پہنچے کے کسی اور مقام پر جا رہی ہے ۔
جس کے بعد اسے پریشانی ہوئی مگر اب وہ کچھ نہیں کر سکتی تھے ۔ لوسی کو اصل میں امریکی علاقے نوارک سے پیرس جانا تھا مگر وہ سان فرانسسکو پہنچ گئی ۔
تاہم سان فرانسسکو اترنے کے بعد اسے پیرس کے لیے پرواز بارہ گھنٹے بعد ملی یعنی لوسی کو بارہ گھنٹے مزید ائر پورٹ پر گزارنے پڑے ۔