مسجد الحرام کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار چاقو حملے میں شدید زخمی ،ملزم گرفتار

مسجد الحرام کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار چاقو حملے میں شدید زخمی ،ملزم گرفتار

مکہ مکرمہ:مسجد الحرام میں ذہنی طور پر معزور شخص نے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چاقو مار کر زخمی کر دیا ۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں ایک نامعلوم ذہنی معزور شخص نے سیکیورٹی اہلکاروںپر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کچھ اہلکار معمولی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

سپیشل سیکیورٹی فورسز کے ترجمان میجر سمیع السلمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپریشنز روم میں لگے نگرانی والے خفیہ کیمرے کی فوٹیج سے پتہ چلایا گیا ہے کہ کم و بیش 30سالہ ایک شخص تہجد کی ادائیگی کے دوران مسجد الحرام کی چھت پر چہل قدمی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مشکوک شخص کو دیکھ کر سیکیورٹی افسران جب وہاں پہنچے تو اس نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔