عالمی منڈی میں گدھوں کی کھالوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

عالمی منڈی میں گدھوں کی کھالوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

اسلام آباد : ملک بھر میں غیر معیاری اور گدھے کی کھالوں اور گوشت کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے جس کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں کھالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہے ایک کھال کی قیمت 25 ہزار روپے سے بھی زائد ہے جبکہ ایک گدھے کا وزن تقریباً 2 سے 3 من کے درمیان ہوتا ہے اور گوشت 150 روپے سے 200 روپے کلو میں فروخت کیا جاتا ہے جسے آگے دکاندار 350 روپے فی کلو میں فروخت کرتا ہے اس طرح فی گدھا 50000 روپے سے زیادہ میں فروخت ہوتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چین کو گدھے کی کھالیں و سمگلنگ کرنے کا کاروبار زور پکڑ گیا ہے جبکہ گوشت کراچی اور لاہور میں فروخت ہونے لگا ہے گزشتہ روز پہلے کراچی میں ایک جگہ پر چھاپہ مارا گیا جہاں گدھے کی سینکڑوں کھالیں پکڑی گئی ہیں رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں 4 ہزار 736 گدھے کی کھالیں برآمد کی گئیں جن کی عالمی منڈی میں 12 کروڑ روپے بنتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ادارے ملک میں گوشت کے معیار پر توجہ دینے میں ناکام ہو گئے
دنیا بھر میں گوشت کے پیکٹ پر ان کی کوالٹی درج ہوتی ہے تاکہ گاہوں کو گوشت کے معیار کا پتہ ہو لیکن بدقسمتی میں ملک بھر میں ایسا کوئی بھی نظام اگر ہے تو وہ مفلوج ہو چکا ہے اور غیر معیاری اور گدھے کے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے جو کہ المیہ ہے ۔