افغانستان میں پاک فوج کا حملہ،پچاس افغان فوجی مارے گئے

افغانستان میں پاک فوج کا حملہ،پچاس افغان فوجی مارے گئے

افغانستان میں پاک فوج کا حملہ،پچاس افغان فوجی مارے گئے

چمن:آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد نے کہا ہے کہ جارحیت پر افغان علاقے میں چار سے پانچ پوسٹیں تباہ کیں جس میں افغان فورسز کے 50 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے، افغان فورسز کو نقصان پہنچانے پر خوشی نہیں، وہ ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔


:آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد نے  چمن میں افغان فورسز کی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان بارڈر فورسز کے اہل کاروں نے مردم شماری میں رکاوٹ ڈالی، کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں چار دن سے مردم شمار ی کا عمل جاری تھا، افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں گھس کر گھروں پر قبضے کیے اور پوزیشن سنبھال لی۔5 مئی کی صبح ہم نے افغان فورسز سے اپنے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا، جس کے بعد افغان حکومت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری آبادی کو نقصان پہنچنے کے ڈر سے بھاری ہتھیار استعمال نہیں کیے ، پاکستانی آبادی پر فائرنگ کرنے والی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ سرحد پار ہمارے علاقے میں آئے ، پاکستان کے بین الاقوامی بارڈر پر بحث نہیں ہوسکتی ، کوئی خلاف ورزی قبول نہیں۔