ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک میں سرمایہ کاری ہوگی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور خوشحالی آئے گی

ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک میں سرمایہ کاری ہوگی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور خوشحالی آئے گی

 ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک میں سرمایہ کاری ہوگی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور خوشحالی آئے گی

سیالکوٹ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آج کہہ رہے ہیں کہ کرپشن روکنے کی ضرورت نہیں اور اگر وہ کرپشن ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے۔ آج ہم فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں اور پوری قوم کو مل کر فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں غیرملکی قرضوں کے بوج تلے رہنا ہے یا ہمیں اپنے ادارے مضبوط کرنا ہیں، جو قومیں ترقی کرتی ہیں وہ سب سے پہلے ادارے مضبوط کرتی ہیں، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک میں سرمایہ کاری ہوگی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج کہتے ہیں کہ ہم کرپشن روکیں یا ترقیاتی کام کریں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ نیب میں ان کے خلاف 13 کیسز موجود ہیں اور اگر وہ کرپشن ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے۔

سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں والدین نے اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرایا جب کہ صوبے بھر میں 34 ہزار بچے پرائیوٹ اسکول چھوڑ کر سرکاری اسکولوں میں آئے اور یہی نہیں تحریک انصاف کے ایم پی اے ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کو پرائیوٹ اسکول سے نکال کر گورنمنٹ اسکول میں داخل کرایا، صحت کے شعبے میں بھی خیبرپختونخوا کے عوام پرائیوٹ اسپتالوں کے بجائے سرکاری اسپتالوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں انہیں تمام سہولیات میسر ہیں۔