رائیونڈ میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

رائیونڈ میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
کیپشن: میڈیکل رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آ جائیں گے، پولیس۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 14 سال کی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ خالد نامی لڑکا اسے ورغلا کر اپنے ساتھ ایک مکان میں لے گیا جہاں موجود دیگر ملزمان نے اسے ہوس کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: سروسز ہسپتال میں احسن اقبال کا آپریشن مکمل ، طبیعت تسلی بخش قرار

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال بھجوا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آ جائیں گے۔

یاد رہے رواں سال قصور کے علاقے روڈ کوٹ کی رہائشی 7 سالہ زینب 4 جنوری کو ٹیوشن جاتے ہوئے اغواء ہوئی اور 4 دن بعد اس کی لاش کشمیر چوک کے قریب واقع ایک کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف راکٹ پکڑیں اور خلاءمیں چلے جائیں، بلاول بھٹو

پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا جس کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں