جلالپور بھٹیاں میں نجی آئی ہسپتال کا ڈاکٹر سادہ لو ح شہریوں کو لوٹنے لگا

جلال پور بھٹیاں ( محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز سے ) جلالپور بھٹیاں میں پرائیویٹ اسپتال میں سادہ لوح مریض لٹنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں سبز منڈی کے قریب آنکھوں کے علاج کے لیے قائم  ممتاز آئی ہسپتال میں بے بس اور سادہ لوح مریض لٹنے لگے ہیں ۔ جلالپور بھٹیاں کے نواحی  گاؤں مارتھ کا سادہ لوح شخص اپنے بچے عاطف کوچیک کرانے کے لیے ڈاکٹر زین ممتاز  کے پاس لایا اس نے عاطف کو ایک انجکشن لگایا اور ان سے 3000 وصول کر لیے جبکہ باقی میڈیسن بازار سے  خریدنے  کا کہا میڈیکل سٹور سے جب لگائے جانے والے انجکشن کے بارے میں معلوم کیا گیا تو پتہ چلا کہ جو انجکشن بچے کو لگایا گیا ہے وہ بازارسے 40 روپے میں ملتا ہے ۔

جب مریض بچے کے والد نے ڈاکٹر سے بات کی تو ڈاکٹر اسپتال بند کر کے رفو چکر ہو گیا مریض کے لواحقین نے اسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ظالم ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کریں۔ جو سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔