اٹک، تیز رفتار وین پل سے نیچے جا گری، 3 افراد جاں بحق

اٹک، تیز رفتار وین پل سے نیچے جا گری، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث مسافروں سے بھری وین پر قابو نہ پا سکا اور وین پل سے نیچے جا گری۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اٹک: مسافروں سے بھری تیز رفتار وین اٹک کے قریب پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

حادثہ پنڈ سلطانی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر پیش آیا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث مسافروں سے بھری وین پر قابو نہ پا سکا اور وین پل سے نیچے جا گری۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی کے گھر سے ملازمہ کی لاش برآمد

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں نے وین سے نکالا اور ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں