دورہ انگلینڈ کیلئے فواد عالم کو موقع ملنا چاہیئے تھا، یونس خان

دورہ انگلینڈ کیلئے فواد عالم کو موقع ملنا چاہیئے تھا، یونس خان
کیپشن: فواد عالم کو ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے،۔،۔،۔،۔، فوٹو فائل

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ دورۂ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں فواد عالم کی جگہ بنتی ہے، اس کی بیٹنگ میں عمدہ کارکردگی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

 سابق  قومی کپتان نے کہا کہ فواد عالم کہیں اورکا نہیں، پاکستان کا کھلاڑی ہے، دورۂ انگلینڈ کے موقع پر بہترین موقع  تھا کہ اسے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنایا جاتا، اہلیت اورکارکردگی کی بنیاد پر میرٹ پر اترنے کے ناطے  قومی اسکواڈ میں اس کی جگہ بنتی ہے۔سابق کپتان نے کہاکہ ایک زمانہ تھاکہ مصباح الحق، میری اور انضمام الحق  جیسے سینئرز بیٹسمینوں کی موجودگی میں فواد عالم جیسے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں بن پاتی تھی لیکن اب موقع ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کوصلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کیے جائیں۔

 یہ بھی پڑھیں:عبدالرزاق کا کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ،پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے پر امید
   

یونس خان نے قومی ٹیم کو انگلینڈ کا سامنا خود اعتمادی سے کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ بات کروں گا توسلیکشن پر اختلافات سامنے آجائیں گے۔ اس موقع پر یونس خان نے آگاہی مہم میں بھی حصہ لیا اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ہدایات پر عمل کرنے اور ان کے فوائد بھی بیان کیے، یونس خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں