احسن اقبال پر حملہ ،  نوازشریف کی سربراہی میں پارٹی کا آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیاگیا

احسن اقبال پر حملہ ،  نوازشریف کی سربراہی میں پارٹی کا آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیاگیا

وزیراعظم سمیت تمام سینئر رہنماؤں کی شمولیت کو یقینی بنایاگیا ہے،فوٹؤ الجزیرہ

لاہور: وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، جہاں اس حملے کے حوالے سے خبریں سننے میں آرہی ہیں وہی  مسلم لیگ ن کے قائد  نوازشریف کی سربراہی میں پارٹی کا آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیاگیا ہے۔

وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ سے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ قائد ن لیگ نوازشریف کی سربراہی میں پارٹی کا آج  اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیاگیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ وزیراعظم سمیت تمام سینئر رہنماؤں کی شمولیت کو یقینی بنایاگیا ہے۔

ضرور پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی کے گھر سے ملازمہ کی لاش برآمد

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی حکومت کے آخری ایام میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے نے حکومتی دعووں اور فول پروف انتظامات پر سوالیہ نشان چھوڑ دیا۔دوسری جانب ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سمیت تمام سینئر رہنماو¿ں نے چھپ سادھ لی معاملات کی چھان بین کیے بغیر کوئی بھی موقف دینے سے انکار کردیا گیا۔