احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی 15 روز تک ملتوی

احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی 15 روز تک ملتوی
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے طلب کر رکھا تھا۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے فائرنگ سے زخمی ہونے کے باعث وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 15 روز تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کو 2 ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم جاری 

عدالت کو سرکاری وکیل نے بتایا کہ احسن اقبال گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے اور سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فل بینچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر  وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے طلب کر رکھا تھا اور تحریری وضاحت بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

احسن اقبال کے ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث فل بینچ نے توہین عدالت کے مقدمہ پر سماعت بغیر کارروائی کے 15 روز تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گزشتہ روز نارووال میں پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد واپس جارہے تھے۔ احسن اقبال سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

وفاقی وزیر داخلہ کو  ایک گولی لگی جو کہنی کو متاثر کرتے ہوئے پیٹ کے نچلے حصے میں داخل ہوئی، احسن اقبال کی کہنی کی ہڈی جوڑ دی گئی تاہم ڈاکٹروں نے پیٹ کے نچلے حصے سے گولی نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں