پاکستان کپ کے فائنل میں صہیب مقصود زخمی،تین ہفتے آرام کا مشورہ دیدیاگیا

پاکستان کپ کے فائنل میں صہیب مقصود زخمی،تین ہفتے آرام کا مشورہ دیدیاگیا
کیپشن: فیڈرل ایریاز نے کے پی کے کو ہرا کر ٹائٹل جیتا۔۔۔فائل فوٹو

فیصل آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹسمین صہیب مقصود گزشتہ روز پاکستان ون ڈے کپ کے فائنل میچ میں دوران فیلڈنگ گرکر زخمی ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں:میرے سٹاف کو کویتی ایئرپورٹ پر ’بھارتی کتے‘ کہا گیا:عدنان سمیع کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق پاکستان ون ڈے کپ کا فائنل گزشتہ روز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں فیڈرل ایریا ز اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا اور فیڈرل ایریاز نے اس میں کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:سروسز ہسپتال میں احسن اقبال کا آپریشن مکمل ، طبیعت تسلی بخش قرار

اس میچ کی خاص بات فیڈرل ایریاز کے نائب کپتان صہیب مقصود کی تھی جو کہ فیلڈنگ کے دوران ہاتھ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے اور ان کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کو ابتدائی طبی امداد دی اور بیٹسمین کو تین ہفتے کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ انگلینڈ کیلئے فواد عالم کو موقع ملنا چاہیئے تھا، یونس خان

چوٹ کے باعث صہیب مقصود میچ میں دوبارہ واپس شرکت نہ کرسکے جبکہ ان کے بغیر ہی فیڈرل ایریاز نے کے پی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں