پاکستان کے بارے میں جان بوجھ کر غلط تاثر قائم کیا گیا، جنرل زبیر محمود

پاکستان کے بارے میں جان بوجھ کر غلط تاثر قائم کیا گیا، جنرل زبیر محمود
کیپشن: اطلاعات آج کی طاقت ضرور ہے مگر اس کا غلط استعمال بھی ہو رہا ہے، جنرل زبیر محمود۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان سمٹ سے خطاب کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان سمٹ درست وقت میں درست اقدام ہے کیونکہ آج کے دور میں اطلاعات، سفارتکاری، فوج اور معیشت 4 بنیادی ستون بن چکے ہیں۔ اطلاعات آج کی طاقت ضرور ہے مگر اس کا غلط استعمال بھی ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان کے بارے میں جان بوجھ کر غلط تاثر قائم کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 'عالمی طاقتوں کے سربراہان بھارت مصالحے دار کھانا کھانے نہیں اسلحہ بیچنے جاتے ہیں'

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف منظم انداز میں جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں اور دنیا کا کوئی مجرم کوئی جرم کرے عالمی ہیڈ لائنز نہیں بنتی لیکن پاکستانی مجرم کچھ کرے تو شہ سرخیاں کیوں بنتی ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ مضبوط اور مستحکم مستقبل پاکستان کا منتظر ہے اور سی پیک خطے میں گیم چینجر ثابت ہونے جا رہا ہے کیونکہ پاکستان 2020 میں دنیا کی اٹھارہویں معیشت بننے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی 15 روز تک ملتوی

انہوں نے کہا پاکستان کا چہرہ ڈاکٹرعبد الستار ایدھی، ڈاکٹر رتھ فاؤ، ملالہ یوسف زئی اور ارفع کریم جیسے لوگ ہیں۔ آگے آئیے اور دنیا کو بتائیے کہ پاکستان کی مثبت فہرست منفی فہرست سے کہیں زیادہ طویل ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں