احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
کیپشن: پی او نارووال کی سفارش پر پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔۔۔۔فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے جامع تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ۔ ڈی پی او نارووال کی سفارش پر پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
جے آئی ٹی کے کنوینر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن برانچ وقاص نذیر ہوں گے جب کہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی گوجرانوالہ خالد بشیر چیمہ ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی گجرانوالہ ریجن فیصل گلزار اعوان شامل ہیں۔جے آئی ٹی میں انویسٹی گیشن بیورو (آئی بی) اور آئی ایس آئی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہو گا۔
ادھر پولیس نے احسن اقبال کے جلسے کے منتظم گلفام کیول کو بھی جلسے سے پہلے پولیس کو اطلاع نہ دینے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے کہنا ہے کہ جلسے سے متعلق پولیس اور اسپیشل برانچ لاعلم تھی، جائے وقوعہ پر موجود تمام پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او نے طلب کرلیا۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ صدر نارووال محمد طارق کو احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیس میں ابتدائی تفتیشی آفیسر مقرر کردیا گیا جن کا کہنا ہے کہ ملزم عابد حسین کو انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا جائے گا۔