داعش و طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری، 42 ہلاک

داعش و طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری، 42 ہلاک

فوٹو: فائل

کابل: افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری کے ذریعے طالبان اور داعش جنگجووو¿ں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں 42 جنگجو ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے مشترکہ طور پر کی۔فضائی بمباری سے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کردیا ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران صوبہ ارزگان میں 18، قندھار کے ضلع معروف میں 9، ضلع فریاب میں 3 اور شمالی صوبے زابل میں 10 دہشت گرد مارے گئے جب کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے تباہ کر دیئے گئے۔ بری فوج نے علاقے کو کلیئر کروا لیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے ایک ماہ قبل اپنے سالانہ آپریشن ’الخندق‘ میں اتحادی افواج کے ٹھکانوں اور اہلکاروں کو ہدف بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اتحادی فوجوں کی کارروائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کے دو روز قبل طالبان جنگجوو?ں نے افغانستان کے ضلع کوہستان میں گھمسان کی جنگ کے بعد اتحادی فوج کو شکست دے کر قبضہ کرلیا ہے۔