پی آئی اے کی نااہلی کے باعث ہزاروں مسافر دبئی میں پھنس گئے

پی آئی اے کی نااہلی کے باعث ہزاروں مسافر دبئی میں پھنس گئے
کیپشن: واجبات ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کو سپلائی روک دی گئی.... فوٹو: فائل

لاہور: واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) کو دبئی ایئر پورٹ پر ایندھن کی فراہمی روک دی گئی ہے جس کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے ۔

تفصیلا کے مطابق دبئی میں ورلڈ فیول نامی کمپنی پی آئی اے کے جہازوں کو فیول سپلائی کرتی ہے تاہم واجبات ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کو سپلائی روک دی گئی ، جس کے باعث دبئی ایئر پورٹ پر ہزاروں مسافر پھنس گئے ۔ کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر جیٹ فیول کی سپلائی عارضی طور پر بند کی گئی ہے، پی آئی اے کی جن پروازوں کو جیٹ فیول دبئی ائیر پورٹ پر نہیں ملا ان میں پی کے 2040، پی کے284 اور پی کے 212 شامل ہیں۔



دوسری جانب قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کرنے والی کمپنی کو واجبات میں سے کچھ رقم کی ادائیگی کر دی گئی ہے جب کہ ایندھن کی فراہمی بحال کرنے کے لیے کمپنی سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔