چیف جسٹس وہ کام کررہے ہیں جوحکومت کوکرنے چاہیے ، عمران خان

چیف جسٹس وہ کام کررہے ہیں جوحکومت کوکرنے چاہیے ، عمران خان
کیپشن: خیبر پختونخوا میں چیف جسٹس کوخوش آمدید کہتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی۔۔۔۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کوخوش آمدید کہتے ہیں کہ انہوں نے کے خیبرپختونخواہ کے ہسپتالوں کی حالت زار کا نوٹس لیا، چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ کمیٹی بنائی جائے تاکہ پتا چلے کس حکومت نے کیا کام کیا ہے؟ چیف جسٹس وہ کام کررہے ہیں جوحکومت کوکرنے چاہیے تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ کمیٹی بنائی جائے تاکہ پتا چلے کس حکومت نے کیا کام کیا ہے؟ جبکہ باقی صوبوں اور کے پی کے میں جوبھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سب سامنے آنا چاہیے۔عوام کوپتا چلنا چاہیے کہ کس حکومت نے عوام کیلئے تعلیم وصحت کیلئے کام کیا ہے؟انہوں نے کہاکہ لوگ باربار پوچھتے ہیں کہ ہماری حکومت نے پانچ سالوں میں کیا کام کیا ہے؟ تومیں کہتا ہوں کہ 40سالہ تاریخ میں کسی نے صحت کے شعبے کیلئے اصلاحات نہیں کیں جوپی ٹی آئی کی حکومت نے اصلاحات کی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ صحت کا بجٹ 30ارب سے 80ارب روپے تک لے گئے۔انگلینڈ اور امریکا سے 30ڈاکٹرز پاکستان واپس آگئے ہیں جو کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کام کررہے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ ہماری کارکردگی اس لیے نظرنہیں آتی کہ ہم نے اشتہاروں میں ترقی دکھا کراربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے ہسپتالوں اور تعلیم پرخرچ کیے ہیں۔ہم خیبرپختونخواہ کوپیرس بنانے کا کوئی دعویٰ نہیں کررہے ہیں۔

چیئر مین پی ٹی آئی نے کہاکہ کیوں آج لوگ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کروانے کیلئے نہیں جاتے ہیں۔بلکہ پیسے والے لوگ یہاں علاج کروانے کی بجائے بیرون ملک علاج کیلئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت نے شوکت خانم ہسپتال کوبہترین ہسپتال کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔عدالتوں میں کیسز جلد نمٹانے کیلئے چیف جسٹس کے ساتھ ملکر کام کیا ہے۔