سی آئی اے کی نئی نامزد چیف نے ٹرمپ کو انکار کر دیا

سی آئی اے کی نئی نامزد چیف نے ٹرمپ کو انکار کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

واشنگٹن : سی آئی اے کی نامزد سربراہ نے منصب سنبھالنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے سی آئی اے کیلئے نامزد کردہ سربراہ جینا ہسپیل نے نامزدگی سے دستبردار ہونے کی کوشش کی ہے۔ اس اقدام کی وجہ سی آئی اے میں تحقیقات کے طریق کار میں ان کے متنازعہ کردار کے حوالے سے تشویش بتائی جاتی ہے۔ جینا نے نامزدگی سے دستبردار ہونے کی کوشش کی۔ جینا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سی آئی اے میں تحقیقات کے دوران واٹر بورڈنگ جیسی نئی ٹیکنیک کے استعمال کی زبردست حامی رہی ہیں جسے دنیا بھر بدترین تشدد قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جس نے ساتھ چھوڑنا ہے چلاجائے، میں نے بتیاں بجھا دی ہیں، بلاول بھٹو
 جینا کو ان کے تحقیقاتی طریقوں کے استعمال کے بارے میں گفتگو کرنے کیلئے وائٹ ہائوس طلب کیا گیا جہاں ان کی اہلکاروں سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ جینا ہسپیل نے وائٹ ہائوس کو کہا کہ وہ سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں ہونے والی ان کی نامزدگی کی توثیق کے سلسلے میں متوقع طور پر سخت اور مشکل سماعت کے پیش نظر دستبردار ہونا چاہیں گی۔ اس ملاقات کے بعد جینا لینگلے ورجینیا میں موجود اپنے دفتر واپس لوٹ گئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس وہ کام کررہے ہیں جوحکومت کوکرنے چاہیے ، عمران خان
 وائٹ ہائوس کے قانون سازی کے امور سے متعلق اہلکار مارک شارٹ اور وائٹ ہائوس کی ترجمان سارا سینڈرز اس کے فورا بعد لینگلے میں جینا کے دفتر گئے جہاں انہوں نے کئی گھنٹے تک جینا سے ملاقات کی اور ان سے اپنا فیصلہ بدلنے پر زور دیا تاہم جینا رضامند نہ ہوئیں۔