"ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی کے ساتھ جواب دینا ہوگا"

کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی کے ساتھ جواب دینا ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکنڈ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر حکمت عملی کیلئے پاک فوج کا ریاستی اداروں کے ساتھ رابطہ ہے، دہشتگردی کا کوئی مذہب، نسل یا فرقہ نہیں ہوتا، ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بلا تفریق جنگ لڑی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان آپ بزدل ترین آدمی ہو، طاقت ہے تو سامنے آو: نواز شریف
 آرمی چیف نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی، ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جامع قومی ردعمل ضروری ہے۔ ورکشاپ کا اہتمام سدرن کمانڈ نے بلوچستان حکومت کے اشتراک سے کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ، شیڈول سامنے آگیا