شاہینوں کی 4 روزہ سائیڈ میچ میں 9وکٹوں سے فتح

شاہینوں کی 4 روزہ سائیڈ میچ میں 9وکٹوں سے فتح

لندن: نارتھمپٹن شائر کے خلاف 4 روزہ سائیڈ میچ میں پاکستان نے 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔
قومی ٹیم نے فتح کے لئے درکار 133رنز کا ہدف 27 اوورز میں 1 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، اظہر علی 10 کے انفرادی اسکور پر رن آوٹ ہوئے، امام الحق نے 59 اور حارث سہیل نے 55 کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلیں۔
اس سے قبل میزبان الیون دوسری اننگز میں 301رنز پر آل آوٹ ہوگئی، روب نیوٹن 118رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، آر ویسکون سیلوز 24 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے، محمد عباس اور شاداب خان نے 4،4 جب کہ راحت علی نے 2 وکٹیں اڑائیں۔واضح رہے کہ نارتھمپٹن شائر کے 259رنز پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 428رنز اسکور کیے تھے۔