ملک بھر کے بینک آج زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں بند

ملک بھر کے بینک آج زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں بند
کیپشن: حکومت نے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسٹیٹ بینک فیس بُک پیج

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں ملک بھر کے بینک آج بند ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج تمام بینک اور مالیاتی ادارے عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے اور بینک ہالیڈے پر بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین کو چھٹی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ رواں برس کے لیے حکومت نے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا ہے۔