جلال پور بھٹیاں کے رمضان بازار میں چینی لینے آئے بچے پر اہلکار کا تشدد

جلال پور بھٹیاں کے رمضان بازار میں چینی لینے آئے بچے پر اہلکار کا تشدد
کیپشن: سٹاف رپورٹر

جلال پور بھٹیاں :رمضان بازار میں چینی لینے آئے بچے پر اہلکار کا تشدد ۔

تفصیلات کے مطابق  جلال پور بھٹیاں کے رمضان بازار میں تعنات قانوں گو اللہ دتہ آپے سے باہر ہو گیا رمضان میں چینی پہلے روز 12 بجے مہیا کی گئی اللہ دتہ نے خاتون کے ساتھ آئے بچے پر تشدد کر دیا ۔

جس سے بچہ رمضان بازار میں روتا رہا رمضان بازار میں موجود کسی بھی افسر نے بچےکو دلاسہ نہ دیا اللہ دتہ قانوں گو رمضان بازار میں آئے خواتین و حضرات سے بد تمیزی سے پیش آتا ہے شہری اللہ دتہ کے نارو سلوک کی وجہ سے سراپہ احتجاج  ہیں ۔رمضان بازار میں چینی پر پٹواری حضرات کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

لیکن ڈیوٹی پر کسی باہر سے لا کر آدمی کو بٹھایا گیا ہے جو شہریوں کو چینی دے رہا ہے پٹواری رمضان بازار میں ڈیوٹی کی بجائے اپنے ذاتی کام کاج میں مصروف ہیں۔