حکومت نواز شریف کی جیل منتقلی سے خوفزدہ ہے، مریم اورنگزیب

 حکومت نواز شریف کی جیل منتقلی سے خوفزدہ ہے، مریم اورنگزیب
کیپشن: ٰimage Source: Maryam Aurangzeb Official Twitter Account

اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے کہا کہ  پنجاب حکومت بیان بازی کی بجائے نواز شریف کی جیل منتقلی کی انتظامی ذمے داریاں پوری کرے۔

تفصیلات کے مطابق ، سیکریٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت بیان بازی کی بجائے نواز شریف کی جیل منتقلی کی انتظامی ذمے داریاں پوری کرے،وفاقی اور پنجاب حکومت ایسے خوفزدہ ہے جیسے ان کی حکومت جارہی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت نوازشریف کی سیکیورٹی کےانتظامات کرے،نوازشریف نے  تو ا س دھرنے سے  بھی تعاون کیا تھا  جس نے ڈی چوک میں منتخب وزیراعظم کوگلے سے گھسیٹ لاؤکانعرہ لگایا تھا ۔نواز حکومت نے 126 دن کے دھرنے کو برداشت کیا جس نے ملک بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ 

انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے ا س دھرنے سے تعاون کیاجس نے منتخب حکومت کیخلاف سول نافرمانی کی کال دی،ن لیگ کے کارکن  پرامن ہیں وہ  اپنے قائد کو جیل تک چھوڑنے جارہے ہیں ان کے رستے میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔