تین ماہ میں وزارتوں میں خالی اسامیاں پرکی جائینگی، فردوس عاشق اعوان

 تین ماہ میں وزارتوں میں خالی اسامیاں پرکی جائینگی، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: PTI Official Twitter Account

اسلام آباد:فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تین ماہ کےاندرتمام ڈویڑنز،وزارتوں میں خالی اسامیاں پرکی جائینگی، آیندہ کسی کو ایڈیشنل چارج نہیں دیاجائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق، مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت مدارس کے طلبا کودورحاضرکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتی ہے، مدارس کے طلبا کی ووکیشنل ٹریننگ کی جائے گی ان کوتنہائی سے نکال کرقومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔مدارس میں غیرملکی طلباوزارت خارجہ کے ذریعے آئیں گے ہم یکساں نصاب کوقومی نصاب کے طورپرلاگو کرنا چاہتے ہیں 30ہزار مدارس ہمارا ہیومن ریسورس ہے۔


مشیر اطلاعات نے بتایا کہ وزارتوں میں انٹرٹینمنٹ اینڈگفٹس فنڈختم کردیاگیاہے،بجٹ میں گفٹ وغیرہ کے لیے مختص رقم کوختم کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے، چائے پانی کا کام اب وزرا کو اپنی جیب سے کرنا ہوگا، ایس ای سی پی کی سالانہ رپورٹ کی کابینہ میں منظوری دی گئی. اس کے علاوہپاکستان ،آذربائیجان کے درمیان زرعی شعبے میں معاہدےکی منظوری دی۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن اینڈ اسمگلنگ معاملات سے متعلق کراچی میں جج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے ، حکومت نے طے کیا ہے3ماہ کےاندرتمام ڈویڑنز،وزارتوں میں خالی اسامیاں پرکی جائینگی، آیندہ کسی کو ایڈیشنل چارج نہیں دیاجائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کی جیل منتقلی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مجرموں کی تشہیرنہیں کرنی چاہیے یہ توقیدیوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،  مجرم کو اس طرح سے شاہانہ انداز میں پروموٹ کیاجارہا ہےجیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آیا ہو ۔قیدی کو قیدی نہ کہیں تو اور کیا کہیں گے یہ انوکھا لاڈلا قیدی  جو تمام قوانین  توڑ رہا ہے۔