نواز شریف کی جیل منتقلی کا معاملہ ، وقت ختم، جیل حکام کا وصول کرنے سے انکار

نواز شریف کی جیل منتقلی کا معاملہ ، وقت ختم، جیل حکام کا وصول کرنے سے انکار
کیپشن: Image Source: Maryam Nawaz Official Twitter Account

لاہور:نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل پہنچنے کا دیا گیا وقت ختم ،  جیل کا دروازہ لاک اپ بند کر دیا گیا۔جیل حکام کا سابق وزیر اعظم  کو وصول کرنے سے انکار۔ 

تفصیلات کے مطابق ،سابق وزیراعظم نواز شریف جاتی امرءسے کوٹ لکھپت جیل کے لیے روانہ ، کارکنوں کی بڑی تعداد نعروں کی گونج کےساتھ پرجوش انداز میں قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ، لیگی رہنما حمزہ شہباز نواز شریف  کی گاڑی چلا رہے ہیں جبکہ مریم نوازریلی کی قیادت کر رہی ہیں ۔

دوسری جانب نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل پہنچنے کا دیا گیا وقت ختم ہو چکا ہے  جس کی اطلاع جیل حکام نے جاتی امرا کے سیکیورٹی اسٹاف کو دے دی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل منتقلی کا معاملہ ڈرامائی صورت حال اختیار کر گیا ہے، کوٹ لکھپت جیل کا  دروازہ لاک اپ بند کر دیا گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وصول کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کرے گا ہمیں محکمہ داخلہ کے خصوصی احکامات کاانتظار ہے۔ 

اس سے قبل کوٹ لکھپت جیل کاعملہ سابق وزیراعظم کو لینے جاتی امرا پہنچا لیکن نوا زشریف نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا تھا۔